آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ڈسپینسر پھٹنے سے فرانسیسی بلاگر ہلاک
فرانس کی ایک معروف بلاگر کریم کو پھینٹے کے لیے استعمال ہونے والے ڈسپینسر کے پھٹنے سے ہلاک ہو گئی ہیں۔
ربیکا برگر کی ہلاکت کی خبر فیس بک پر ان کے خاندان کی جانب سے دی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی ہلاکت گھر میں ہونے والے حادثے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔
فیس بک کے علاوہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی ایک تنبیہی پیغام دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ربیکا کی موت کی وجہ ڈسپینسر کے پھٹ کر ان کے سینے سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوئی۔
فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ربیکا کو طبی امداد تو دی گئی تاہم دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی۔
ربیکا فرانس میں فٹنس اور سیاحت کے حوالے سے ایک جانی پہچانی شخصیت تھیں۔ فیس بک پر ان کے مداحواں کی تعداد 55 ہزار جب انسٹا گرام پر ڈیڑھ کروڑ سے اوپر تھی۔
ان کے ایک عزیز کی جانب سے انسٹا گرام پر پیغام دیا گیا کہ کریم ڈسپینسر کے استعمال سے اجتناب کیا جائے کیونکہ اب بھی مارکیٹ میں بہت سے خراب ڈسپینسر موجود ہیں۔
یہ مخصوص ڈسپینسر دھات کے ایک کنٹینر پر مشتمل ہوتا ہے جو اس کے اندر بھری گیس کی مدد سے کام کرتا ہے جس میں کے اندر بہت پریشر ہوتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
فرانس میں صارفین کا ایک گروہ سالوں سے ان خراب ڈسپینسر کے استعمال سے خبردار کرتا رہا ہے۔
میگزین 60 ملین کے مطابق سنہ 2015 میں بننے والے ڈسپینسر نسبتاً محفوظ نظر آئے تاہم اس سے قبل ان کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں کئی افراد کی آنکھیں ضائع ہوئیں، دانت ٹوٹ گئے یا ان کی ہڈی فریکچر ہو گئی۔