آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
راک اینڈ رول لیجنڈ چک بیری چل بسے، خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری
راک اینڈ رول کے لیجنڈ کہلائے جانے والے امریکی موسیقار اور گلوکار چک بیری کی موت کے بعد دنیائے موسیقی سے انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
چک بیری کا گذشتہ روز 90 سال کی عمر میں مسوری ریاست میں انتقال ہو گیا۔ ان کا کریئر سات دہائیوں پر مشتمل تھا۔
امریکی گلوکار اور نغمہ نگار بروس سپرنگسٹین نے کہا وہ ’آج تک کے خالص راک این رول کے عظیم ترین مصنف تھے۔‘
جبکہ رولنگ سٹون کے مائک جیگر نے کہا ’بیری نے ہماری جوانی کے برسوں کو روشن کیا، انھوں نے ہمارے خوابوں میں زندگی بھردی کہ ہم موسیقار اور فنکار بن سکیں۔‘
ان کو راک اینڈ رول کے بانی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے اور انھوں نے آنے والی کئی نسلوں کو متاثر کیا جن میں بیٹلز، رولنگ سٹون، اور بیچ بوائز شامل ہیں۔
بیٹلز کے ڈرمر رنگو سٹار نے بیری کے نغمے کا ایک مصرع نقل کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا جس کا مطلب تھا ’مجھے تھوڑی راک اینڈ رول موسیقی سننے دو چاہے وہ اسے تم نے کسی پرانے طرز پر ہی کیوں نہ استعمال کرو۔‘
انھوں نے لکھا کہ وہ بیری سنہ 1961 کے گیت 'آئی ایم ٹاکنگ اباؤٹ یو' بجا رہا ہوں جسے بیٹلز نے بی بی سی میں سنہ 1963 میں ریکارڈ کیا تھا۔
گلوکار اور نغمہ نگار ہیو لیوس نے انھیں ’راک اینڈ رول کی دنیا کی شاید سب سے اہم شخصیت‘ کے طور پر یاد کیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انھوں نے لکھا: ’ان کا میوزک اور ان کے اثرات ابد تک قائم رہیں گے۔‘
راک گلوکارہ ایلس کوپر نے ٹویٹ کیا ’بیری راک اینڈ رول کی عظیم آواز کی ابتدا ہیں۔ اور راک کی دنیا نے اپنا والد کھو دیا ہے۔‘
بیری کا مارکہ چار تاروں والا گٹار تھا جس کے لیے انھیں یاد کیا جاتا ہے اور ان کے نغموں کے بول میں سنہ 1950 کی دہائی کے نوجوانوں کی بغاوت تھی۔
ان کے مقبول ترین نغموں میں 'جانی بی گوڈی'، 'رول اوور بیتھوون' اور 'سوئیٹ لٹل سکسٹین' شامل ہیں۔ انھیں سنہ 1984 میں گریمی کے لائف ٹائم ایوارڈ سے نوازا گیا اور راک این رول کے ہال آف فیم میں شامل ہونے والے وہ اولین گلوکاروں میں شامل رہے۔