9/11: دہائی کے اہم واقعات، تصاویر میں

9/11: دہائی کے اہم واقعات، تصاویر میں

11 ستمبر 2001: القاعدہ کے خودکُش ہائی جیکرز نے امریکہ میں چار مسافر بردار ہوائی جہازوں کو اغواء کرلیا۔ ان میں سے دو جہاز نیویارک میں واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹڑز کی دو بلند عمارتوں سے ٹکرادیے جس سے وہ دونوں عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں۔ ایک جہاز واشنگٹن میں پینٹاگون کی عمارت سے ٹکرایا گیا جبکہ ایک جہاز پنسلوینیا میں گرگیا۔
،تصویر کا کیپشن11 ستمبر 2001: القاعدہ کے خودکُش ہائی جیکرز نے امریکہ میں چار مسافر بردار ہوائی جہازوں کو اغواء کرلیا۔ ان میں سے دو جہاز نیویارک میں واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹڑز کی دو بلند عمارتوں سے ٹکرادیے جس سے وہ دونوں عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں۔ ایک جہاز واشنگٹن میں پینٹاگون کی عمارت سے ٹکرایا گیا جبکہ ایک جہاز پنسلوینیا میں گرگیا۔
17ستمبر 2001: امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے اعلان کیا کہ اسامہ بن لادن کو ہرحال میں زندہ یا مردہ پکڑا جائے گا۔ اسامہ بن لادن دو ہزار چھ سے افغانستان میں رہ رہے تھے۔
،تصویر کا کیپشن17ستمبر 2001: امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے اعلان کیا کہ اسامہ بن لادن کو ہرحال میں زندہ یا مردہ پکڑا جائے گا۔ اسامہ بن لادن دو ہزار چھ سے افغانستان میں رہ رہے تھے۔
18ستمبر 2001: امریکی کانگریس نے صدر جارج ڈبلیو بش کو امریکہ پر حملوں میں ملوث افراد، اداروں اور ممالک کے خلاف طاقت کے استعمال کا اختیار دے دیا۔
،تصویر کا کیپشن18ستمبر 2001: امریکی کانگریس نے صدر جارج ڈبلیو بش کو امریکہ پر حملوں میں ملوث افراد، اداروں اور ممالک کے خلاف طاقت کے استعمال کا اختیار دے دیا۔
28ستمبر 2001: اقوامِ متحدہ نے متفقہ طور پر دہشت گردوں اور انہیں پناہ دینے والے ممالک کے خلاف قرارداد نمبر تیرہ سو تہتر منظور کرلی۔
،تصویر کا کیپشن28ستمبر 2001: اقوامِ متحدہ نے متفقہ طور پر دہشت گردوں اور انہیں پناہ دینے والے ممالک کے خلاف قرارداد نمبر تیرہ سو تہتر منظور کرلی۔
7 اکتوبر 2001: امریکی اور برطانوی افواج نے افغانستان پر حملہ کردیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں محاذ کھول دیا۔
،تصویر کا کیپشن7 اکتوبر 2001: امریکی اور برطانوی افواج نے افغانستان پر حملہ کردیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں محاذ کھول دیا۔
26 اکتوبر 2001: امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے یہ کہہ کر کہ ملک کو اس وقت سنگین خطرات لاحق ہیں ’پیٹریاٹ ایکٹ‘ پر دستخط کیے جو دہشت گردی کے خلاف انتہائی سخت قانون تھا۔ اس کے تحت پولیس کے اختیارات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔ اس قانون میں مئی دوہزار گیارہ میں مزید چار سال کے لیے توسیع کی گئی۔
،تصویر کا کیپشن26 اکتوبر 2001: امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے یہ کہہ کر کہ ملک کو اس وقت سنگین خطرات لاحق ہیں ’پیٹریاٹ ایکٹ‘ پر دستخط کیے جو دہشت گردی کے خلاف انتہائی سخت قانون تھا۔ اس کے تحت پولیس کے اختیارات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔ اس قانون میں مئی دوہزار گیارہ میں مزید چار سال کے لیے توسیع کی گئی۔
13 نومبر 2001: جارج بش نے ایک ایسے حکم پر دستخط کیے جس کے تحت مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات سول عدالت کے بجائے خصوصی فوجی عدالتوں میں چلائے جاسکیں گے۔
،تصویر کا کیپشن13 نومبر 2001: جارج بش نے ایک ایسے حکم پر دستخط کیے جس کے تحت مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات سول عدالت کے بجائے خصوصی فوجی عدالتوں میں چلائے جاسکیں گے۔
11 جنوری 2002: امریکہ نے افغان جنگ کے دوران گرفتار ہونے والے قیدیوں کا پہلا دستہ کیوبا کی گوانتانامو جیل میں بھیج دیا۔
،تصویر کا کیپشن11 جنوری 2002: امریکہ نے افغان جنگ کے دوران گرفتار ہونے والے قیدیوں کا پہلا دستہ کیوبا کی گوانتانامو جیل میں بھیج دیا۔
28 مارچ 2002: فلسطینی شہری ابو زبیدہ جو اسامہ بن لادن کا دایاں بازو تصور کیا جاتا تھا پاکستان سے گرفتار ہوا۔
،تصویر کا کیپشن28 مارچ 2002: فلسطینی شہری ابو زبیدہ جو اسامہ بن لادن کا دایاں بازو تصور کیا جاتا تھا پاکستان سے گرفتار ہوا۔
3 نومبر 2002: یمن میں القاعدہ کا اہم رہنما علی الحارثی امریکی سی آئی اے کے ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشن3 نومبر 2002: یمن میں القاعدہ کا اہم رہنما علی الحارثی امریکی سی آئی اے کے ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے۔
1 مارچ 2003: القاعدہ کا نمبر تین اور گیارہ ستمبر کے حملوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد پاکستان میں گرفتار ہوئے۔
،تصویر کا کیپشن1 مارچ 2003: القاعدہ کا نمبر تین اور گیارہ ستمبر کے حملوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد پاکستان میں گرفتار ہوئے۔
10 ستمبر 2003: اسامہ بن لادن اور ان کے نائب ایمن الظواہری کی ایک ویڈیو ٹیپ جاری ہوئی جس میں وہ دونوں کسی نامعلوم پہاڑی مقام پر کھڑے تھے۔
،تصویر کا کیپشن10 ستمبر 2003: اسامہ بن لادن اور ان کے نائب ایمن الظواہری کی ایک ویڈیو ٹیپ جاری ہوئی جس میں وہ دونوں کسی نامعلوم پہاڑی مقام پر کھڑے تھے۔
19 مارچ 2004: طالبان کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری محفوظ ہیں اور پاکستان میں نہیں بلکہ افغانستان میں کسی مقام پرہیں۔
،تصویر کا کیپشن19 مارچ 2004: طالبان کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری محفوظ ہیں اور پاکستان میں نہیں بلکہ افغانستان میں کسی مقام پرہیں۔
2 مئی 2005: پاکستان میں القاعدہ نیٹ ورک کا سربراہ ابوفراج اللبی پاکستان کے شمالی علاقے سے گرفتار ہوئے۔
،تصویر کا کیپشن2 مئی 2005: پاکستان میں القاعدہ نیٹ ورک کا سربراہ ابوفراج اللبی پاکستان کے شمالی علاقے سے گرفتار ہوئے۔
7 جون 2006: عراق میں القاعدہ کا سربراہ اردنی شہری ابومعصب الزرقاوی بغداد کے شمال میں ایک امریکی حملے میں ہلاک ہوئے۔
،تصویر کا کیپشن7 جون 2006: عراق میں القاعدہ کا سربراہ اردنی شہری ابومعصب الزرقاوی بغداد کے شمال میں ایک امریکی حملے میں ہلاک ہوئے۔
29 جنوری 2008: افغانستان میں القاعدہ کمانڈر ابواللیث اللبی پاکستان کے قبائلی علاقے میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشن29 جنوری 2008: افغانستان میں القاعدہ کمانڈر ابواللیث اللبی پاکستان کے قبائلی علاقے میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے۔
اگست 2008: امریکہ نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں القاعدہ اور پاکستان جنگجوؤں کے خلاف ڈرون حملوں میں اضافہ کردیا۔
،تصویر کا کیپشناگست 2008: امریکہ نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں القاعدہ اور پاکستان جنگجوؤں کے خلاف ڈرون حملوں میں اضافہ کردیا۔
20 جنوری 2009: امریکی صدر بارک اوباما نے اقتدار سنبھالا۔ انہوں نے ڈرون حملوں میں اضافے کا حکم دیا جس سے القاعدہ قیادت کمزور ہوئی۔
،تصویر کا کیپشن20 جنوری 2009: امریکی صدر بارک اوباما نے اقتدار سنبھالا۔ انہوں نے ڈرون حملوں میں اضافے کا حکم دیا جس سے القاعدہ قیادت کمزور ہوئی۔
5 اگست 2009: طالبان کمانڈر بیت اللہ محسود جنوبی وزیرستان میں امریکی میزائل حملے میں مارے گئے۔
،تصویر کا کیپشن5 اگست 2009: طالبان کمانڈر بیت اللہ محسود جنوبی وزیرستان میں امریکی میزائل حملے میں مارے گئے۔
1جون 2010: القاعدہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کا نمبر تین لیڈر اور افغانستان میں آپریشنز کا سربراہ مصطفٰی ابو الیزید ہلاک ہو گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشن1جون 2010: القاعدہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کا نمبر تین لیڈر اور افغانستان میں آپریشنز کا سربراہ مصطفٰی ابو الیزید ہلاک ہو گئے ہیں۔
2 مئی 2011: امریکی صدر اوباما نے اعلان کیا کہ امریکی خصوصی فوجی دستے نے اسلام آباد کے شمال میں ایبٹ آباد شہر میں ایک آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کو ہلاک کردیا ہے۔
،تصویر کا کیپشن2 مئی 2011: امریکی صدر اوباما نے اعلان کیا کہ امریکی خصوصی فوجی دستے نے اسلام آباد کے شمال میں ایبٹ آباد شہر میں ایک آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کو ہلاک کردیا ہے۔