ذائقوں کی جنت لکھنؤ: نیتررام کی پُوری سے ٹُنڈے کے گلاوٹی کبابوں تک

ذائقوں کی جنت لکھنؤ: نیتررام کی پُوری سے ٹُنڈے کے گلاوٹی کبابوں تک

لکھنؤ کا ذکر آتے ہی وہاں کی تہذیب اور نوابی دور کے ساتھ ساتھ وہاں کے کھانوں کا بھی خیال آ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گذشتہ سال عالمی ثقافتی ادارے یونیسکو نے لکھنؤ کو 'کریئیٹو سٹی آف گیسٹرونومی' کے اعزاز سے نوازا ہے۔

آئیے معروف داستان گو اور ویلاگر ہمانشو واجپئی کے ساتھ ایک دن صبح سے شام تک لکھنؤ کے کھانوں کا جائزہ لیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ہر لقمہ اپنا منفرد ذائقہ رکھتا ہے۔