قطر پر بمباری: عرب ممالک اسرائیلی حملے روکنے میں ناکام کیوں ہیں؟

،ویڈیو کیپشنغزہ پر جاری بمباری اور حملوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل پچھلے دو سال میں فلسطینی علاقوں سمیت چھ عرب ممالک پر حملے کر چکا ہے
قطر پر بمباری: عرب ممالک اسرائیلی حملے روکنے میں ناکام کیوں ہیں؟

اسرائیل نے کچھ دن پہلے قطر میں حماس کی مذاکراتی ٹیم پر فضائی حملے کیے۔ غزہ پر جاری بمباری اور حملوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل پچھلے دو سال میں فلسطینی علاقوں سمیت چھ عرب ممالک پر حملے کر چکا ہے۔

دو سال کے تشدد، ہزاروں ہلاکتوں، بے تحاشا تباہی اور نسل کشی کے الزامات کے بعد اس بار سامنے آنے والے ردعمل سے ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل نے شاید اب ایک ریڈ لائن عبور کر لی ہے۔

تمام عرب ممالک نے ایک آواز میں اسرائیل کی مذمت کی، سخت بیانات جاری کیے۔ تو کیا قطر پر ہونے والے حملے نے عرب مملک کو اس حد تک متحد اور متاثر کر دیا ہے کہ بات سخت بیانات اور مذمت سے آگے بڑھے گی؟