عمران خان کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں کہاں رکھا گیا ہے؟
عمران خان کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں کہاں رکھا گیا ہے؟
سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کے معاملے میں احتساب عدالت آج اسلام آباد کی پولیس لائنز میں سماعت کرے گی جس کے ایک گیسٹ ہاؤس کو سب جیل قرار دے کر عمران خان کو وہاں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کو منگل کی شب نیب راولپنڈی کے دفتر سے اسلام آباد پولیس لائنز لایا گیا تھا۔
اسی گیسٹ ہاؤس میں توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی ہو رہی ہے جس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے جج نے انھیں آج (بدھ) طلب کیا ہوا ہے۔
یہ گیسٹ ہاؤس پولیس لائنز اسلام آباد میں واقع ہے اور اس کی طرف جانے والے تمام راستوں کو اب کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری اس مقام کے اردگرد موجود ہے اور پی ٹی آئی کے وکلا کا دعویٰ ہے کہ انھیں بھی اندر جانے سے روکا جا رہا ہے۔
دیکھیے بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کی رپورٹ۔۔۔






