وہ لمحہ جب چندریان 3 نے کامیابی سے چاند کے قطب جنوبی پر لینڈ کیا
وہ لمحہ جب چندریان 3 نے کامیابی سے چاند کے قطب جنوبی پر لینڈ کیا
انڈیا کی جانب سے روانہ کیا جانے والا چندریان تھری خلائی جہاز کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر گیا ہے۔ چندریان تھری نے بدھ کی شام تقریباً چھ بج کر چار منٹ پر چاند کے جنوبی حصے پر لینڈنگ کی۔
اس کامیابی کے بعد انڈیا چاند کے قطب جنوبی پر خلائی جہاز اتارنے والا دنیا کا پہلا اور امریکہ، سابق سوویت یونین اور چین کے بعد چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔
ہماری اس ویڈیو میں دیکھیے وہ مناظر جب انڈیا نے یہ کامیابی حاصل کی۔
ویڈیو ایڈیٹنگ: عبید ملک





