’توبہ توبہ‘: پاکستانی کھلاڑیوں کا ’مذاق‘ یا کچھ اور۔۔۔ ہربھجن، یوراج اور سریش رائنا کی ویڈیو پر تنقید کیوں؟

،تصویر کا ذریعہHarbhajan Singh Instagram
ورلڈ چیمپئنز لیجنڈز فائنل میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد انڈین ٹیم کے کھلاڑی اور سابق انڈین کرکٹر ہربھجن سنگھ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کے علاوہ یوراج سنگھ، سریش رائنا ’کال‘ فلم کے گانے ’توبہ توبہ‘ پر ایسے لنگڑاتے ہوئے چلنے کی اداکاری کر رہے ہیں جیسے جم میں ’لیگ ڈے‘ (ٹانگوں کی ورزش) کے بعد میرا حال ہوتا ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ جسے اب ہٹا دیا گیا، اس میں ہربھجن نے اداکار وکی کوشل (جن پر یہ گانا فلمایا گیا ہے) کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’لیجنڈز کرکٹ کے 15 دنوں میں باڈی کی توبہ توبہ ہو گئی ہے۔۔۔ جسم کا انگ انگ دکھ رہا ہے۔‘
ہربھجن کی اس ویڈیو پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور کئی صارفین کا ماننا ہے کہ انھوں نے اس ویڈیو سے معذور افراد کا مذاق اڑایا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
انڈیا کی ایک ٹانگ سے محروم پارا بیڈمنٹن سٹار مناسی جوشی نے ہربھجن اور سریش رائنا کے اس اقدام کو ’بے حس‘ قرار دیتے ہوئے ان پر کڑی تنقید کی ہے۔
انھوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے اس ایکشن نے معذور افراد کے جذبات کو بہت ٹھیس پہنچائی ہے۔
مناسی نے لکھا کہ آپ جیسے کھلاڑیوں سے ذمہ دارانہ رویے کی توقع تھی۔ یہ کوئی مذاق نہیں ہے، معذور افراد کی توہین نہ کریں۔

،تصویر کا ذریعہinstagram
مناسی نے لکھا ’آپ کی اس ریل سے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو گی کہ معذور افراد کا مذاق اڑانے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔۔۔ اس ریل کا استعمال کرتے ہوئے کئی معذور بچوں اور نوجوانوں کو تنگ کیا جائے گا۔‘
بات محض تنقید تک ہی محدود نہیں رہی اور معذور افراد کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ نے توبہ توبہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کرکٹرز کے خلاف شکایت درج کروا دی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
سریش نکھا نامی صارف نے لکھا کہ ’ایک معذور شخص ہونے کے طور پر مجھے لگتا ہے کہ یہ ویڈیو جان بوجھ کر معذور افراد کی توہین اور تذلیل کرتی ہے اور یہ معذور افراد کے حقوق کے قانون 2016 کے سیکشن 92 کی خلاف ورزی ہے اور اس کی سزا پانچ سال تک قید ہے۔‘
پاکستانی کھلاڑیوں کا مذاق؟
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3
تاہم کئی انڈین و پاکستانی صارفین کا ماننا ہے کہ یہ ویڈیو ورلڈ چیمپئنز لیجنڈز میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں کا مذاق اڑانے کی غرض سے بنائی گئی ہے۔
رچرڈ کیٹلبرو نے پوچھتے ہیں کہ کیا وہ موجودہ پاکستانی فاسٹ باؤلنگ یونٹ کا مذاق اڑا رہے ہیں جو ہردو ماہ بعد انجرڈ ہو جاتے ہیں؟
’مقصد صرف یہ دکھانا تھا کہ 15 دن کرکٹ کھیل کھیل کر ہمارے جسم کا کیا حال ہوتا ہے‘

،تصویر کا ذریعہharbhajan_singh
ہربھجن نے ایک بیان میں معافی مانگتے ہوئے کہا ہے ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم ہر انسان اور کمیونٹی کا احترام کرتے ہیں اور اس ویڈیو کا مقصد صرف یہ دکھانا تھا کہ 15 دن کرکٹ کھیل کھیل کر ہمارے جسم کا کیا حال ہوتا ہے۔
ہربھجن کا کہنا ہے ہمارا ارادہ کسی کی توہین یا دل آزاری نہیں تھا لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہم نے کچھ غلط کیا ہے تو میں اپنی طرف سے معافی مانگتا ہوں اور اب اس بات کو یہیں ختم کریں۔