آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کیجروال آئی ایس آئی کے ایجنٹ ہیں، منوج تیواری
انڈیا میں حزب اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی اور حزب اختلاف کی جماعتیں پاکستان سے شدید کشیدہ تعلقات کے پس منظر میں ایک دوسرے پر اپنی اپنی سیاسی دکان چمکانے کے الزامات لگارہے ہیں۔
دلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے جمعرات کو عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دلی کے وزیر اعلیٰ ارویند کیجریوال پر پاکستان کی زبان بولنے کا الزام عائد کیا۔
یہ بھی پڑھیے:
بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے کیجریوال پر یہ وار اس بیان کے جواب میں کیا گیا جس میں کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ جس وقت تمام قوم پاکستان کی تحویل میں اپنے پائلٹ کے بارے میں متفکر ہے نریندر مودی اپنی انتخابی سیاست چمکانے میں لگے ہوئے ہیں۔
بی جے پی کے رہنما منوج تیواری نے کہا کہ کیجریوال پاکستان کی بھاشا بول رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انڈیا کی فوج کی قربانیوں کو نظر انداز کرنے پر قوم ان کو بھرپور جواب دے گی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نے کیجروال کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ایجنٹ تک قرار دے دیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یاد رہے گزشتہ روز حزب اختلاف کی اکیس جماعتوں نے ایک مشترکہ اجلاس کے بعد جو متفقہ اعلامیہ جاری کیا تھا اس میں بھی نریندر مودی کو فوج کے جوانوں کی قربانیوں پر سیاست چمکانے کا الزام لگایا گیا تھا۔
کیجروال نے دِلی کی ریاستی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھیں بہت سے لوگوں نے فون کر کے کہا تھا کہ وزیر اعظم کو سیاست کرنے کی بجائے فضائیہ کے پائلٹ کو رہائی دلوانے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
انھوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوجیوں کی لاشیں گننے میں لگے ہوئے ہیں۔
بی جے پی کے رہنما اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنے انتخابات کو سامنے رکھتے ہوئے 'میرا بوتھ سب مضبوط' کے نعرے کے تحت مرتب کیے گئے پروگرام میں پارٹی کے ہزاروں کارکنوں سے بات کی۔
انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نریندر مودی کا عزم ہے کہ وہ نہ ملک کو جھکنے دیں گے نہ کمزورہونے دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بی جی پی نریندر مودی کو ایک مرتبہ پھر کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔
دریں اثناء جمعرات کو پاکستان کے وزیراعظم نے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں انڈیا کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کو کل یعنی جمعہ کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔