شام: النصرہ فرنٹ کےسربراہ فوجی کارروائی میں ہلاک

النصرہ فرنٹ کو شام میں القاعدہ کی ایک شاخ تصور کیا جاتا ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنالنصرہ فرنٹ کو شام میں القاعدہ کی ایک شاخ تصور کیا جاتا ہے

شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف القاعدہ سے منسلک شدت پسند گروپ النصرہ فرنٹ کے فوجی سربراہ ابوھمام الشامی ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

النصرہ فرنٹ نے ابوھمام الشامی کی تصدیق کرتے ہوئے کہ حملے میں تین اور لیڈر بھی مارے گئے ہیں۔

النصرہ فرنٹ کو شام میں القاعدہ کی ایک شاخ تصور کیا جاتا ہے۔ البتہ کچھ حالیہ اطلاعات کے مطابق النصرہ فرنٹ اپنے آپ کو القاعدہ سے علیحدہ کرنے کا سوچ رہی ہے۔

شام کے سرکاری خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ فوج نے النصرہ فرنٹ کے رہنماؤں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اندلیب صوبے میں اکھٹے ہوئے تھے۔

شامی حکومت کے خلاف برسر پیکار شدت پسند گروہوں میں النصرہ فرنٹ کو انتہائی طاقتور تصور کیا جاتا ہے۔

بدھ کے روز حلب میں ایئر فورس کے انٹیلی جنس ہیڈکواٹر پر ہونے والے حملے میں بھی النصرہ کا ہاتھ ہے۔

النصرہ فرنٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ابوھمام کے علاوہ جو لیڈر ہلاک ہوئے ہیں ان میں ابو مصعب فلسطینی، ابو عمر کردی، اور ابو بارا انصاری شامل ہیں۔