اٹلی میں پارلیمان تحلیل، انتخابات کا اعلان

آخری وقت اشاعت:  اتوار 23 دسمبر 2012 ,‭ 07:11 GMT 12:11 PST

اٹلی کے صدر جارجیو نیپولیٹانو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے پارلیمان کو تحلیل کر نے کے حکم نامہ پر دستخط کر دیے ہیں۔

اٹلی کے صدر جارجیو نیپولیٹانو نے وزیر اعظم ماریو مونٹی کے استعفے کے بعد پارلیمان کو تحلیل کر کے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔

انتخابات اب دو ہزار تیرہ میں چوبیس اور پچیس فروری کو منعقد ہوں گے۔

ماریو مونٹی جو کہ ایک ٹیکنو کریٹ ہیں اتوار کو کسی وقت اعلان کریں گے کہ وہ آنے والے انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں۔

انتخابات کے انعقاد تک کے لیے قائم عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر ماریو مونٹی کام جاری رکھیں گے۔

سابق وزیر اعظم سیلویو برلسکونی کی سیاسی پارٹی ڈی ایل پی نے ماریو مونٹی کی ٹیکنو کریٹ حکومت کی حمایت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ماریو مونٹی کے پاس استعفیٰ دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

صدر جارجیو نیپولیٹانو نے مختلف سیاستدانوں سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے پارلیمان کو تحلیل کرنے کے حکم نامے پر دستحط کر دیے ہیں۔‘

انتخابات کے انعقاد تک کے لیے قائم عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر ماریو مونٹی کام کریں گے۔

ان کے اس حکم نامے کے فوری بعد کابینہ نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔

اگرچہ ماریو مونٹی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے کیونکہ وہ تاحیات سینیٹر کے طور پر پہلے ہی سے منتخب ہوئے ہیں مگر یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ متوسط سوچ رکھنے والی مختلف جماعتوں کی مخلوط حکومت کے سربراہ بن کر وزیر بن سکتے ہیں۔

ماریو مونٹی کو اس وقت وزیر اعظم بنایا گیا تھا جب اقتصادی بحران کی وجہ سے سابق وزیر اعظم سیلویو برلسکونی کی حکومت کو مستعفی ہونا پڑا۔

ماریو مونٹی نے کئی مشکل فیصلوں کے زریعے حکومتی سطح پر کفایت شعاری کی مہم کا آغاز کیا اور حال ہی میں اسی نظریے پر مشتمل ایک بجٹ بھی پیش کیا۔

انہوں نے غیر ملکی سفارت کاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے اٹلی پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>