
زخمی ہونے والی دو بچیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
افغان حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کم از کم دس بچیاں ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئی ہیں۔
یہ دھماکا صوبہ ننگرہار کے ضلع چھپرہار کے گاؤں دولت زئی میں ہوا۔
دھماکے کا نشانہ بننے والی لڑکیاں جنگل سے لکڑیاں اکٹھا کرنے گئی تھیں۔
ان لڑکیوں میں سے ایک کی کلہاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی جس سے دھماکا ہوا اور دس بچیاں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والی بچیوں میں سے زیادہ تر کی عمریں نو سے گیارہ برس کے درمیان ہیں۔
زخمی ہونے والی دو بچیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور حکام کے مطابق ان کی حالت نازک ہے۔
افغانستان میں دہائیوں سے جاری تنارع کے دوران بچھائی جانے والی بارودی سرنگیں پھٹنے کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔






























