ونڈر وومن کی وضع قطع میں تبدیلی

ونڈر ویمن

کامک بک کے چھ سوویں ایڈیشن میں کارٹون کردار ونڈر وومن ایک نئے وضع قطع میں سامنے آ رہی ہیں۔

سپر ہیرو سٹار کا تیرنے والے لباس کو تبدیل کرکے ایک نئے طرز کا لباس دیا گیا ہے۔

پبلشر ڈی سی کامکس کا کہنا ہے کہ ونڈر وومن کی ظاہری شکل وصورت میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور یہ تبدیلیاں کہانی کے مطابق کی گئی ہیں۔

سٹار سزنسکی نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ اب وقت آچکا ہے کہ اس کردار کو اکیسویں صدی سے ہم آہنگ کیا جائے۔

انھوں نے مزید کہا ’انیس سو اکتالیس میں آنے کے بعد اب تک اس کارٹون کا لباس تبدیل نہیں ہوا ہے اور کیا ایک خاتون ساٹھ سال سے زیادہ کے عرصے تک ایک لباس پہن سکتی ہیں۔‘

ان کا کہا تھا کہ ونڈر وومن کی شکل وصورت کو تبدیل کرنا ان کی پہلی ترجیح تھی۔

گزشتہ انہتر سالوں سے ونڈر وومن نے کئی منفی کرداروں کا مقابلہ کیا ہے اور دوسری کامک سیریز جیسا کہ جسٹس لیگ میں بھی کام کیا ہے۔