وہ لمحہ جب سابق جاپانی وزیرِ اعظم شنزو آبے کو گولی ماری گئی

اس ویڈیو فوٹیج میں جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو آبے کو گولی مارنے کے لمحات دیکھے جا سکتے ہیں۔ وہ اس وقت جاپان کے شہر نارا میں موجود تھے۔ اس ویڈیو میں مبینہ حملہ آور کو زمین پر لیٹا دیکھا جا سکتا ہے۔ آبے کو ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کی گردن کے دائیں حصے پر زخم آیا جو اتنا گہرا تھا کہ ان کے دل تک بھی اس کا اثر ہوا۔

وہ جاپان پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے وزیرِ اعظم تھے اور جعمے کو ایک الیکشن مہم کے سلسلے میں نارا میں موجود تھے۔ جاپان میں پارلیمانی انتخابات اتوار کو منعقد ہوں گے۔