ماہِ رمضان 2022: کہیں افطاری، تو کہیں پہلی سحری کی تیاری

جہاں پاکستان میں دو اپریل کی شام کو چاند نظر آنے کے رمضان کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا گیا تو وہیں دنیا کے کئی ممالک میں دو اپریل کی شام پہلا روزہ کھولا گیا۔ تصویری جھلکیاں ملاحظہ کیجیے۔

جکارتہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے
ہیبرون

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمقبوضہ غربِ اُردن میں فلسطینی علاقے ہیبرون میں افطار تیار کی جا رہی ہے
پشاور

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپشاور میں مسجد کو رمضان کی خصوصی عبادات کے لیے تیار کیا جا رہا ہے
اتریخت، نیدرلینڈز

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشننیدرلینڈز کے شہر اتریخت میں ہہلی تراویح کا منظر
جامعہ الازہر

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنمصر میں قاہرہ کی جامعہ الازہر کی مسجد میں تراویح ادا کی جا رہی ہے
استنبول

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناستنبول کی جامع مسجد آیا صوفیہ میں تراویح کی نماز ادا کی جا رہی ہے
کوالا لمپور

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکوالا لمپور میں ایک خاتون چاند دیکھنے کی کوشش کر رہی ہیں
بیجنگ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنبیجنگ کی ایک مسجد کے باہر نوٹس چسپاں ہے جس پر کووڈ 19 کی پابندیوں کے باعث مسلمانوں کو گھر پر ہی عبادات کرنے کے لیے کہا گیا ہے
یروشلم

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنیروشلم میں ماہِ رمضان کے موقع پر اسرائیلی سرحدی فورسز اور فوج کے اہلکار ہائی الرٹ پر ہیں
یروشلم

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنیروشلم میں دکاندار فانوس اور دیگر برقی قمقمے فروخت کے لیے سجائے ہوئے ہیں
یروشلم

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنیروشلم میں ہائی الرٹ پر موجود اسرائیلی اہلکار ایک فلسطینی شخص کی تلاشی لے رہے ہیں
صنعا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنیمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایک دکاندار گاہکوں کو کھجور چکھا رہا ہے
کولکتہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکولکتہ میں ایک خاتون چوڑیوں کی دکان پر
کراچی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکراچی میں ایک شخص سحری کے مقبول آئٹمز تیار کر رہا ہے