تاریخی تصاویر کے فوٹوگرافر آف دی ایئر ایوارڈ میں شامل تصاویر

اس تاریخی تصویری مقابلے کے لیے تصاویر بھیجنے والوں کے کام کو ان کی اور تخلیقی مہارت، تصویری جزیات اور تکنیکی مہارت کے ساتھ ساتھ ان تصاویر کے پس منظر میں کہانی اور اس کے تاریخی اثرات پر پرکھا گیا ہے۔

تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہSTEVE LIDDIARD

،تصویر کا کیپشنسٹیو لڈیارڈ کو 2021 کے تاریخی فوٹوگرافر آف دی ایئر ایوارڈز میں ان کی ویلز میں وائٹ فورڈ پوائنٹ لائٹ ہاؤس کی تصویر کے لیے فاتح قرار دیا گیا ہے
تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہSAM BINDING

،تصویر کا کیپشنتاریخی انگلینڈ کی تصاویر کی کیٹیگری میں فوٹوگرافر سیم بائنڈنگ کی برسٹل کے مشہور کلفٹن سسپنشن پل کی طلوع آفتاب کے وقت ہلکی دھند میں کھینچی گئی تصویر نے انعام حاصل کیا
تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہIAIN MCCALLUM

،تصویر کا کیپشندی ویئر ہسٹری ہیپنڈ یعنی تاریخ کہا رونما ہوئی کی کیٹیگری میں این میکلم کی سنہ 1960 میں دریائے سیورن میں حادثاتی طور پر ٹکرانے والے دو بحری جہازوں ویسٹ ڈیل ایچ اور آرکنڈیل ایچ کے ملبے کی ڈرون کیمرے کی مدد سے اتاری گئی فوٹو کو انعام دیا گیا
تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہDAVID OXTABY

،تصویر کا کیپشنڈیوڈ اکسٹابی کی کھینچی گئی انگلینڈ کے علاقے یورک کی تاریخی گلی دی شیبلز کا ایک حسین منظر۔ اس تاریخی گلی میں چودھیوں صدی کی پرانی عمارات بھی قائم ہیں۔
تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہJo Borzsony

،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافی جو بورزسونی کی انگلینڈ کے تاریخی ہیرفورڈ کیتھیڈرل کے اندر سے کھینچی گئی تصویر۔ انگلینڈ کا یہ تاریخی گرجا گھر آٹھویں صدی سے بھی قدیم ہے
تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہMatthew Turner

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کے علاقے لیک ڈسٹرکٹ میں سنکنکرک کے مقام پر غروب آفتاب کا دلکش منظر۔ یہ تصویر فوٹوگرافر میتھو ٹرنر نے کھینچی ہے
تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہMehmet Masum Suer

،تصویر کا کیپشنترکی کے کوہ نمروت پر قدیم سلطنت کومیگین کے باقیات کا منظر۔ اس قدیم سلطنت کی تصویر ترک فوٹوگرافر محمت معصوم سیور نے بھیجی تھی
تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہMichael Welch

،تصویر کا کیپشنجرمنی کے علاقے بواریا کے قدیم اور شاندار نیوشوانسٹین کاسل (محل) کی تصویر۔ یہ 19ویں صدی کا ایک مقبول محل ہے۔ اس تصویر کو فوٹوگرافی مائیکل والش نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے
تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہAlamy

،تصویر کا کیپشنلندن کے بیٹرسی بجلی گھر کی تصویر جو جدت اور ترقی کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس تصویر کو پیٹی ایڈمنڈز نے کھینچا ہے
تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہSAM BINDING

،تصویر کا کیپشنطلوع آفتاب کے وقت انگلینڈ کا تاریخی کورفے کاسل (محل) کے عقب سے نکلتی سورج کی کرنیں اسے مزید مسحورکن بناتی ہیں اور جو فوٹو گرافر سیم بائنڈنگ کی حسن نگاہ اور مہارت کا ایک ثبوت دیتی ہے
تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہScott Antcliffe

،تصویر کا کیپشنسکاٹ اینٹکلف کی ساحل سمندر سے کھینچی گئی انگلینڈ کے بیمررگ کاسل کی تصویر اور آسمان پر بکھرے سرخی مائل رنگ اسے نہ صرف مزید جاذب نظر بناتے ہیں بلکہ دیکھنے والوں کو ایک افسانوی دنیا میں لے جاتے ہیں
تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہTOM MCNALLY

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کے علاقے کمبریا میں مشہور سکے نینٹہیڈ کان۔ جہاں ایک کان کن گہرائی میں اترتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس تصویر کو ٹام میکنالی نے کھینچا ہے
تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہWayne Budge

،تصویر کا کیپشنجاپان کے شہر ہیروشیما کا مشہور ایٹم بم ڈوم (گنبد)۔ چھ اگست 1945 کی صبح امریکہ کی جانب سے ہیروشیما پر انسانی تاریخ کا پہلا ایٹم بم گرایا گیا تھا، اگرچہ ایٹم بم ڈوم تقریباً دھماکے کے براہ راست زد میں تھا لیکن یہ کسی نہ کسی طرح مکمل تباہی سے بچ گیا اور عمارت کی باقیات آج بھی موجود ہیں۔ سنہ 1996 میں اقوام متحدہ نے اسے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا تھا۔ یہ تصویر وائن بج نے کھینچی ہے
تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہYevhen Samuchenko

،تصویر کا کیپشنسنہ 1973 میں آئس لینڈ کے جنوبی ساحل کے قریب گر کر تباہ ہونے والے امریکی جنگی طیارے سی ون ون سیون ڈی کے تباہ حال ڈھانچے کی تصویر جسے فوٹوگرافر یوہن ساموچنکو نے تاروں سے بھری ایک رات میں کھینچی ہیں۔ یہ تصویر دیکھنے والوں کو ایک رومانوی دنیا میں لے جاتی ہے
تصویری مقابلہ

،تصویر کا ذریعہKayleigh Blair

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کی قدیم دیوار ہیڈرین کا ایک خوبصورت منظر۔ دیوار ہیڈرین کو ’رومن وال‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ قدیم رومن صوبے برٹانیہ کا ایک سابقہ دفاعی دیوار ہے جو شہنشاہ ہیڈرین کے دور میں 122 عیسوی میں تعمیر کی گئی تھی۔ اس تصویر کو فوٹوگرافرکیلیغ بلیئر نے کھینچا ہے