نیس چاقو حملہ: فرانس کے شہر میں گرجا گھر پر ’دہشت گرد‘ حملے کے بعد کے مناظر، تصاویر میں

فرانس کے جنوبی شہر نیس میں پولیس کے مطابق چاقو کے ذریعے ہونے والے ایک حملے میں اب تک کم از کم تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

گرجا گھر، فرانس، چاقو، حملہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنفرانس میں حکام کے مطابق نیس نامی شہر کے ایک گرجا گھر میں چاقو کے وار سے کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس تصویر میں پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں
گرجا گھر، فرانس، چاقو، حملہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنگرجا گھر میں چاقو سے کیے گئے حملے کے بعد ریسکیو کا عملہ ایک زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جا رہا ہے
گرجا گھر، فرانس، چاقو، حملہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشننیس کے میئر نے واقعے کو ’دہشتگردی‘ قرار دیا ہے اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے کچھ ہی منٹوں بعد ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا تھا جو ’لگاتار اونچی آواز میں ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگا رہا تھا۔
گرجا گھر، فرانس، چاقو، حملہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی ایک خاتون کا سر قلم کیا گیا جبکہ میئر نے اسے ’اسلامو فاشزم‘ قرار دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کے ادارے نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے
گرجا گھر، فرانس، چاقو، حملہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنحملے کے بعد علاقے کے لوگوں میں سوگ اور غم نمایاں ہے
گرجا گھر، فرانس، چاقو، حملہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنفرانس کے وزیر داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقے کی جانب سفر کرنے سے گریز کریں۔ اس واقعہ کے بعد فرانس کی وزارت داخلہ کی ایک ہنگامی میٹنگ بھی طلب کر لی گئی ہے
گرجا گھر، فرانس، چاقو، حملہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنملک کی قومی اسمبلی میں متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہار افسوس کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اخیار کی گئی
گرجا گھر، فرانس، چاقو، حملہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپولیس کےعلاوہ فورینزک کے ماہرین بھی جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں
گرجا گھر، فرانس، چاقو، حملہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنفرانس میں مسلمانوں کی کونسل نے نیس چاقو حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین اور ان کے خاندانوں کے لیے ہمدردی ظاہر کی ہے
گرجا گھر، فرانس، چاقو، حملہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنبعد ازاں فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا
گرجا گھر، فرانس، چاقو، حملہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشننیس میں موجود یہ گرجا گھر 19ویں صدری میں تعمیر کیا گیا تھا۔ تاریخی اہمیت رکھنے کے علاوہ یہ شہر کے بڑے گرجا گھروں میں سے ایک ہے