آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
سوئیڈن میں قرآن نذرِ آتش کیے جانے کے خلاف مظاہرے
سوئیڈن میں انتہائی دائیں بازو کے خیالات کے حامل افراد کی جانب سے قرآن جلائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔
جنوبی شہر مالمو میں کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ دکانوں کے سامنے کے حصوں کو نقصان پہنچایا گیا تاہم اب صورتحال قابو میں آ چکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کئی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔
اس سے قبل جمعے کو پولیس نے انتہائی دائیں بازو کے ڈینش سیاستدان راسمس پلودن کو قرآن نذرِ آتش کرنے کے اجتماع میں شرکت کرنے سے روک دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
تاہم ان کے حامیوں نے اس پابندی کی پرواہ کیے بغیر اس اجتماع میں شریک ہوئے اور قرآن کو نذرِ آتش کر دیا۔
سوئیڈش پولیس نے پلودن کو سرحد سے یہ کہہ کر واپس لوٹا دیا کہ ان پر ملک میں داخلے کی دو سالہ پابندی عائد ہے۔
ڈنمارک کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت سٹریم کرس (سخت گیر) کے سربراہ پلودن کو رواں سال کے اوائل میں متعدد جرائم بشمول نسل پرستی کی وجہ سے ایک ماہ قید میں رکھا گیا تھا۔
انھیں اپنی جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسلام مخالف ویڈیوز شائع کرنے کا قصوروار پایا گیا تھا۔