حج 2020: مناسکِ حج کی ادائیگی تصاویر میں

سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے عازمین حج کی مکہ آمد پر جسم کا درجہ حرارت اور کورونا ٹیسٹ کے بعد محدود حج کا آغاز ہوچکا ہے۔ رواں سال یہ موقع حاصل کرنے والے تمام افراد مناسکِ حج کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

حج 2020

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنسعودی عرب نے اس سال بیرون ملک سے آنے والے حاجیوں کی مکہ آمد پر مکمل طور پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ اس تصویر میں آپ گذشتہ حج کے مناظر (بائیں جانب) کا موازنہ رواں سال حج (دائیں جانب) سے کر سکتے ہیں۔
حج

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناس سال صرف سعودی عرب میں پہلے سے موجود غیر ملکی حاجیوں کو حج کا فریضہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
حج

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنہر سال 20 لاکھ سے زیادہ افراد حج کے موقع پر سعودی عرب کے شہر مکہ میں جمع ہوتے ہیں جس کے بعد وہ مدینہ جاتے ہیں۔ رواں سال سب کے لیے عبادت کے دوران سماجی فاصلہ لازم ہے۔
حج

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنسعودی عرب کے دیگر شہروں سے عازمین حج کی مکہ آمد کے موقع پر ان افراد کے جسم کا درجہ حرارت اور ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
حج

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنتمام عازمین حج کے لیے مناسک حج کی ادائیگی کے دوران منہ پر ماسک پہننے کو بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
حج 2020

،تصویر کا ذریعہSaudi Hajj Ministry

،تصویر کا کیپشنعازمین اپنے ساتھ انفرادی طور پر پینے کا پانی اور زم زم رکھ سکتے ہیں تاہم بشمول خانہ کعبہ تمام مقدس مقامات سے ٹھنڈے پانے کے کنٹینرز، کولر ہٹا دیے جائیں گے اور ان کا استعمال نہیں ہو گا۔
حج

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنحاجیوں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ صحن کعبہ میں طواف کرتے ہوئے اپنی اپنی قطاروں میں ہی رہیں۔ نماز کے دوران بھی انھیں باہمی فاصلوں کو برقرار رکھنا ہوگا۔
حج 2020

،تصویر کا ذریعہSaudi Hajj Ministry

،تصویر کا کیپشنعرفات اور مزدلفہ میں ہر حاجی کو پیک شدہ کھانا مہیا کیا جائے گا۔ اور انھیں کہا گیا ہے کہ وہ ان مقامات پر حج انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے احکامات پر سختی سے عمل کریں۔
حج

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنگذشتہ حج (بائیں جانب)، رواں سال حج (دائیں جانب)