پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگوں نے سورج گرہن کا نظارہ کیسے کیا؟

21 جون کو دنیا بھر میں سورج گرہن کا راج رہا۔ ماہرین نے براہ راست سورج دیکھنے کو خطرناک قرار دیا تو پھر ایسے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ مختلف انداز اور سائنسی آلات کی مدد سے سورج گرہن کا نظارہ کرتے دکھائی دیے۔

کراچی
،تصویر کا کیپشنکراچی میں ایک نوجوان خاص طرح کی عینک کی مدد سے سورج گرہن کا نظارہ کرتے ہوئے۔ اب اس نظارے سے وہ کس حد متاثر ہوئے، یہ ان کے ماتھے کے تاثرات سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
پاکستان
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کیمروں اور آلات کی مدد سے اس سال کے جزوی سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا۔
سورج گرہن
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک شخص جزوی سورج گرہن کو اس منفرد انداز میں دیکھنے کی کوشش کرتے ہوئے۔ جہاں اس شخص نے احتیاطی تدابیر کے لیے کیمرے کا استعمال کیا تو وہیں انھوں نے کالے رنگ کے چشمے بھی پہنے۔
انڈیا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنانڈیا میں گاندھی نگر کا ایک باشندہ سورج دیکھنے والے آلات سے گرہن کا نظارہ کرتے ہوئے۔
سورج

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنسورج گرہن کی خبریں میڈیا پر ایسی چلیں کہ پھر بچے، بوڑھے اور جوان سمیت ہر کوئی سورج کو دفاعی پوزیشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آیا۔ یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک بچہ ایکسرے پلیٹ کے ذریعے سورج گرہن کا نظارہ کرتے ہوئے۔
پاکستان
،تصویر کا کیپشنسورج گرہن میں سورج کیسے دکھائی دے رہا ہے، بی بی سی نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں زمین پر گرہن کی صورت پڑنے والی روشنی کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔
سورج گرہن

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناسرائیل کے جنوبی علاقے ’یِروہام‘ میں ایک شخص ٹیلی سکوپ اور سفید کارڈ بورڈ کی مدد سے سورج گرہن کو دکھتے ہوئے۔
انڈیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننئی دہلی سے بادلوں کے اندر سے چاند کو دیکھا گیا جو اپنے مدار میں چلتے ہوئے سورج کے سامنے آ گیا، جس کی وجہ سے سورج گرہن ہوتا نظر آیا۔
اسرائیل

،تصویر کا ذریعہEuropean Photopress Agency

،تصویر کا کیپشنایک اسرائیلی ماہر فلکیات یروشلم میں زمین، چاند اور سورج کے کروی ماڈلز کے استعمال سے سورج گرہن دیکھنے کے لیے آئے لوگوں کو گرہن لگنے سے متعلق سائنسی وجوہات بتاتے ہوئے۔ ماہر فلکیات جب تینوں ماڈل سے گرہن سے متعلق عملی تجربہ کر رہا ہوتا ہے تو اس موقع پر وہاں موجود لوگ غور سے اس عمل کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ماہر فلکیات سمیت اسرائیل کے شہریوں نے ماسک بھی پہن رکھے تھے۔
سورج گرہن

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنانڈیا میں گاندھی نگر میں لوگ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہن کر سورج گرہن کا نظارہ کرتے ہوئے۔ ماہرین کی ہدایات کے مطابق لوگ ایک طرف کورونا وائرس تو دوسری طرف سورج گرہن کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے۔