کورونا وائرس کے باعث دنیا میں ہوائی سفر پر پابندیوں کے بعد دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے کیسے لگتے ہیں؟
کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے دو ماہ قبل تقریباً دنیا کے تمام ملکوں نے یا تو اپنے ایئر پورٹس بند کر دیے تھے یا ہوائی سفر کو بےحد محدود کر دیا تھا۔
یورپ میں بھی یہی صورتحال تھی لیکن اب جیسے جیسے یورپی ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے ایئرپورٹس بھی کھولے جا رہے ہیں۔
تو اس وقت یورپ میں ہوائی سفر کرنے کا تجربہ کیسا ہے؟
بی بی سی کی نامہ نگار جین میکینزی نے یورپ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر رپورٹنگ کے دوران متعدد ایئرپورٹس سے سفر کیا۔ چند دن قبل برطانیہ واپس آتے ہوئے انھوں نے ہوائی سفر کے اپنے تجربے کی عکس بندی کی۔

