کورونا وائرس: گھر سے کام پر پروفیسر رابرٹ کیلی کیا کہتے ہیں؟
دنیا بھر میں کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع مل رہا ہے۔
پروفیسر رابرٹ کیلی کو کون نہیں جانتا۔ سنہ 2017 میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جب بی بی سی ٹی وی کے لیے دیے جانے والے ایک لائیو انٹرویو میں ان کے بچے کمرے میں گھس آئے تھے۔ اب جب کہ بہت سے لوگ گھروں سے کام کر رہے ہیں تو بی بی سی نے ڈاکٹر کیلی اور ان کی اہلیہ سے اس تجربے پر بات کی۔


