آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
چِلی: خواتین پر تشدد کے خلاف انوکھا مظاہرہ
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق رواں برس کے دوران لاطینی امریکہ کے ملک چِلی میں اب تک 41 خواتین کو قتل کیا جا چکا ہے۔ خواتن پر بڑھتے ہوئے تشدد کے خلاف حقوق نسواں کے ’لاسٹیسِس‘ نامی گروپ نے احتجاج کا ایک انوکھا انداز اپنانا ہے۔ گذشتہ دنوں ہزاروں خواتین مظاہرین سانتیاگو کی سڑکوں پر نکل آئیں اور احتجاج کیا جس کی ویڈیوز دنیا کے ان علاقوں میں دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئیں جہاں ہسپانوی یا سپینِش بولی جاتی ہے۔ اپنے ترانے میں ان مظاہرین نے پوری ریاست کو خواتین پر ہونے والے تشدد کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔