آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ایمریٹس کے طیارے کے قریب آسمانی بجلی گرنے کا منظر
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک شخص نے اس لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا جب آسمانی بجلی مقامی ایئر پورٹ پر ایک مسافر طیارے کے بالکل قریب گری۔
ایک ہیلی کاپٹر پائلٹ نے یہ تصویر اس وقت اتاری جب وہ ایئرپورٹ پر موجود تھے اور شدید گھن گرج کے ساتھ بجلی رن وے پر پرواز کے لیے تیار سب سے بڑے مسافر بردار طیارے اے 380 کے قریب گری۔
مذکورہ ہیلی کاپٹر پائلٹ ایک مقامی کمپنی 'گارڈن سٹی ہیلی کاپٹرز' کے لیے کام کرتے ہیں۔
کپمنی نے اپنے فیس بُک پیج پر تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا 'ہماری کھڑکی سے باہر ٹارمیک کا ایک منظر۔ الامارات ایئر لائن کا یہ طیارہ طوفان تھمنے کا انتظار کر رہا تھا۔'
یہ بھی پڑھیے
آج کل نیوزی لینڈ میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں اور محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ کرائسٹ چرچ کے علاقے میں طوفان باد و باراں کا خدشہ ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سب سے زیادہ طوفانوں کا سامنا صوبہ کینٹربری کو کرنا پڑا جہاں کچھ مقامات پر مرغی کے انڈوں کے برابر اولے پڑے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
محکمۂ موسمیات نے بھی ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ صرف دو گھنٹوں کے دوران علاقے میں سات سو مرتبہ بجلی کڑکی تھی۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب طوفان تھم گیا ہے۔