#100Women: پریشس ایڈمز، وہ سیاہ فام بیلے ڈانسر جس نے گلابی ٹائیٹس پہننے سے انکار کر دیا

،ویڈیو کیپشنپریشس ایڈمز: وہ سیاہ فام بیلے ڈانسر جس نے گلابی ٹائیٹس پہننے سے انکار کر دیا

بی بی سی کے ہنڈرڈ ویمن کے سلسلے میں ہم ان خواتین کا ذکر کر رہے ہیں جو اپنے اپنے شعبوں میں کسی تبدیلی کی نقیب بنی ہیں۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی پریشس ایڈمز کا تعلق نیشنل بیلے تھیٹر سے ہے۔

سنہ 2018 میں انھوں نے بیلے کی مخصوص گلابی رنگ کی ٹائیٹس کی بجائے اپنی جلد کی رنگت سے مطابقت رکھنے والی ٹائیٹس پہننے کی درخواست کی تھی۔ ان کے اس بیان کے بعد نسل، رنگت اور شناخت کے حوالے سے ایک بحث چھڑ گئی تھی۔