آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کیا شام کے قدیمی شہر پالمائرا کی شان و شوکت بحال ہو سکے گی؟
شام کی خانہ جنگی کے دوران شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے پالمائرا پر دو دفعہ قبضہ کیا اور اس کے دوران انھوں نے شہر کی قدیمی یادگاروں، مجسموں اور نوادرات کو کافی نقصان پہنچایا۔ جب حکومتی افواج نے شہر کو واپس اپنے قبضے میں لیا تو اقوام متحدہ کے ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لیے کام کرنے والے ادارے یونیسکو نے شہر کی بحالی کا عہد کیا تھا۔ لیکن اس سلسلے میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو رہی، کچھ نوادرات پر کام کیا جا رہا ہے لیکن بہت ساری قدیمی عمارتیں اس وقت بھی خراب حالت میں ہیں۔