یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جون میں ریکارڈ درجہ حرارت

فرانس

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسیاح ہوں یا مقامی افراد سب ہی گرمی کے ستائے ہوئے ہیں۔ فرانس میں ایسا ہی ایک سیاح جوڑا ایفل ٹاور کے سامنے واقع فوارے میں بوس و کنار کرتے ہوئے

یورپ میں درجہ حرارت بڑھنے کا سلسلہ جاری رہا اور یورپی باشندے گرمی کی اس تازہ لہر سے بچاؤ کے طریقے ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ فرانس، جرمنی، سوئزرلینڈ اور بیلجئیم میں جون کے ماہ میں گرمی کے نئے ریکارڈ بنیں گے اور ان کے مطابق آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔

جمعرات کے روز فرانس اور سوئزرلینڈ سمیت کچھ ممالک میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت متوقع ہے۔

سہارا کے ریگستانوں سے آنے والی گرمی کی شدید لہر کے باعث فرانس میں بچوں کے امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

سپین کے شمال مشرقی حصوں میں جمعے کے روز درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی تک پہنچ سکتا ہے۔ ہسپانوی حکام نے کچھ علاقوں کے جنگلات میں آگ کے ’بڑے خطرے‘ کے بارے میں خبرادر کیا ہے۔

سپین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسپین میں ایک شخص خود کو گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنی ٹوپی کو ٹھنڈا کر رہا ہے
سپین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسپین میں گرمی کے ستائے افراد عوامی مقامات پر لگے فواروں سے پانی پی رہے ہیں
روم

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنروم میں گرمی کی حدت سے بچنے کا مشہور طریقہ چھتری کا استعمال ہے
سوئٹزرلینڈ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنگرمی سے بچاؤ کے لیے سوئزرلینڈ میں بچوں کو جنیوا جھیل کا ٹھنڈا پانی میسر ہے
ڈنمارک

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنڈنمارک میں بھی پانی گرمی سے بچاؤ کا آزمودہ نسخہ ہے
سپین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسپین میں نوجوان گرمی سے بچنے کے لیے ساحل سمندر پر نہا رہے ہیں
جرمنی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنجرمنی کے شہر برلن میں چڑیا گھر میں ایک ہاتھی کو نہلایا جا رہا ہے
آسٹریا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنآسٹریا کے دریائے ویینا میں سیاح اپنے ہمراہ گملے میں لگا پودا بھی ساتھ لے کر آئے ہیں

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔