آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
نیو یارک کا پہلا حجابی بیوٹی سیلون
امریکہ کے شہر نیو یارک میں حجاب کرنے والی مسلمان خواتین کے لیے بیوٹی پارلر کافی مشکل ہے۔
ان کے بال صرف ان کے گھر والے دیکھ سکتے ہیں لہٰذا ان سیلونز میں جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جہاں مرد کام کرتے ہیں یا آتے جاتے ہیں۔
یہی وجہ تھی کہ ہدیٰ قریشی نے اپنا پارلر کھولنے کا سوچا، جہاں وہ مسلمان خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرسکتی ہیں۔