بیوٹی پارلر اب آپ کے ’گھر پر‘

آپ نے ایسی موبائل فون ایپس کے بارے میں تو سنا ہی ہو گا اور شاید استعمال بھی کی ہوں جن کے ذریعے ٹیکسیاں، مختلف ریستورانوں کا کھانا یا پھر عام ضرورت کی اشیا صرف ایک کلِک کے ذریعے آپ کے گھر تک آ جاتی ہیں۔ سوچیے، کیا ہی اچھا ہو کہ خواتین کے لیے بیوٹی سروسز بھی گھر کے دروازے تک آ جائیں؟ لاہور میں خواتین کے ایک گروپ نے ایک سال پہلے 'گھر پر' نامی ایسی ہی ایک سہولت کا آغاز کیا جو سیلون سروسز بھی مہیا کر رہی ہے اور روزگار کے مواقع بھی۔ فرحت جاوید کی رپورٹ۔