فرنچ کشمیری سیاح مانوں راجہ: کتابیں پڑھتی ہوں اور پھر کہیں جانے کا ارادہ کرتی ہوں

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والی مانوں راجہ نے تین مہینے کوما میں گزارے۔ بیماری کے بعد انھوں نے سیاحت کو اپنا جنون بنا لیا اور اسی کی مدد سے وہ زندگی میں دوبارہ لوٹیں۔ مانوں انسٹاگرام پر اپنے 28 ممالک کے سفر کی کہانیاں شیئر کرتی ہیں۔ اپنی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وہ ڈپریشن میں مبتلا کئی لوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔ نازش ظفر کی ڈیجیٹل رپورٹ