آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ڈاکوؤں کے ہاتھ معذور ہو جانے والی باہمت ڈاکٹر اب دوسروں کے نفسیاتی مسائل حل کرتی ہیں۔
چہرے پر مستقل مسکراہٹ سجائے، نرم لہجے میں گفتگو کرنے والی ڈاکٹر انعم نجم مظفرآباد کے ہسپتال میں شعبۂ نفسیات میں مریضوں کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔ ان سے بات کر کے قطعی احساس نہیں ہوتا کہ اس نوجوان ڈاکٹر کا اپنی گردن سے نیچے کے جسم پر کوئی اختیار نہیں ہے۔
ڈاکٹر انعم میڈیکل کے تیسرے سال میں تھیں جب مارچ 2008 میں دوران سفر ڈاکوؤں کی گولی نے انھیں زندگی بھر کے لیے جسمانی طور پر معذور کر دیا۔
ڈاکٹر انم نجم کے ساتھ ہماری ساتھی تابندہ کوکب کی گفتگو۔