آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
امریکی پولیس کی سڑک پر گرے 30 ہزار ڈالر کی واپسی کی درخواست
امریکہ کی ریاست مشیگن میں پولیس نے ایک ٹرک کے پیچھے سے گر جانے والے 30،000 ڈالر کی واپسی کی درخواست کی ہے۔
جمعرات کو جب پولیس اہلکار روٹ 31 پر ایک ٹریفک کی شکایت کا جواب دینے گئے تو انھوں نے دیکھا کہ کئی ڈرائیور سڑک سے نوٹ جمع کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
گاڑی کے مالک نے پولیسں کو بتایا کہ انھوں نے نقد پیسے سے بھرا ڈبا غلطی سے اپنے ٹرک کے پیچھے پڑا چھوڑ دیا تھا۔
ہفتے کے روز تک 7،000 ڈالر واپس کر دیے گئے تھے جس کے بعد پولیس نے فیس بک پر شکریہ کا پیغام جاری کیا ہے۔
گرینڈ ہیون ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی نے لکھا ’بہت شکریہ! ہم آپ کو آپ کی ایمانداری پر داد دیتے ہیں! اس پیسے کے مالک بہت شکر گزار ہوں گے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
دو 17 سالہ نوجوانوں نے حکام کو 630 ڈالر واپس کیے جبکہ ایک خاتون نے تقریباً 4،000 ڈالر دیے۔
جمعرات کو افسران نے سڑک بند کرنے کے بعد صرف 2،470 ڈالر اکٹھے کیے۔
ان کی طرف سے ایک اپیل میں درخواست کی گئی تھی کہ ’جس نے بھی پیسے اٹھائے ہیں، ان سے گزارش کی جاتی ہے کہ گرینڈ ہیون ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کو لوٹا دے۔‘