وینیزویلا: بجلی کے بعد اب لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا

،تصویر کا ذریعہReuters
وینیزویلا کے دارلحکومت کاراکاس سمیت دیگر شہروں میں چھ روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث اب پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے اور شہری پانی کے لیے ترسنے لگے ہیں۔
گھروں کو پانی فراہم کرنے والے بہت سے پمپس نے جمعرات کے روز کام کرنا چھوڑ دیا تھا جب پہلی بار بجلی کی فراہمی معطل ہوئی تھی۔
تاہم کچھ علاقوں میں مختصر دورانیے کے لیے بجلی بحال بھی ہوئی اور لوگ پانی جمع کرنے میں کامیاب ہو گئے، لیکن بعض علاقوں میں گذشتہ چھ روز سے پانی کی فراہمی معطل ہے۔
بہت سے علاقوں میں پانی کی سپلائی وقفے وقفے سے جاری ہے، جو آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہEPA
دارلحکومت کاراکاس کے مشرق میں واقع ایک عوامی پارک میں کئی خاندانوں نے پانی کے پائپس کے ذریعے پلاسٹک کی بوتلوں میں پانی جمع کیا۔
بعض شہریوں نے پانی کی تلاش میں شہر کے مضافات میں واقع پہاڑوں کا بھی رخ کیا۔ خالی برتن اٹھائے لوگوں کی لمبی قطاروں کو ان راستوں پر دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images
شہر کے مرکز میں کئی شہریوں نے گلیوں میں موجود بچے کچھے پانی کو ہاتھوں سے جمع کرنے کی بھی کوشش کی، جبکہ بعض نے شہر کے نکاسی آب کے نظام سے بھی پانی حاصل کرنے کی کوشش کی۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا ذریعہReuters
تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی












