بریگزٹ: آخر اتفاقِ رائے میں مشکل کیا ہے؟
برطانوی پارلیمان آج یعنی 15 جنوری کو وزیراعظم ٹریزا مے کے یورپی یونین سے کیے گئے بریگزٹ معاہدے کو منظور یا مسترد کرنے کے لیے ووٹ ڈال رہی ہے۔ وزیراعظم مے نے گذشتہ ماہ یہ ووٹ اس وقت ملتوی کر دیا تھا جب انھیں یقین ہو گیا تھا کہ وہ اسے پارلیمان سے منظور نہیں کروا پائیں گی لیکن اب بھی یہ بات یقینی نہیں کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گی۔ اس ویڈیو میں جانیے کہ برطانوی سیاستدانوں کے لیے بریگزیٹ پر اتفاقِ رائے اتنا مشکل کیوں ہے۔
