آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
امریکہ میں سائبر حملے سے اخبارات متاثر
امریکہ میں شائع ہونے والے متعدد مقتدر ترین اخبارت کی ہفتے کو اشاعت 'سائبر حملے' کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئیں ہیں۔
ٹربیون پبلشنگ گروپ سے تعلق رکھنے والے کئی بڑے بڑے اخبارات کی تقسیم جن میں دی لاس اینجلس ٹائمز، شکاگو ٹربیون اور بالٹی مور سن شامل ہیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیے
کمپنی کے مطابق انھیں اس مسئلہ کا جمعہ کو علم ہو گیا تھا اور اس سے وہ اخبارت متاثر ہویے جو ایک ہی پرنٹنگ پلانٹ سے شائع ہوتے ہیں۔
لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق یہ سائبر حملہ ملک کے اندر نہیں بلکہ باہر سے کیا گیاتھا۔
نیو یارک ٹائمز اور وال سٹریٹ جنرل کے امریکہ کے مغربی حصے کے شمارے بھی اس واقع میں متاثر ہوئے کیونکہ یہ بھی اشاعات کے لیے وہی پرنٹنگ پلانٹ استعمال کرتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
لاس اینجلس ٹائمز پر ہونے والے حملے کی تفصیلات سے واقف ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملہ کرنے کا مقصد معلومات چرانا نہیں تھا بلکہ اشاعات کے نظام میں خلل ڈالنا تھا۔
ٹربیون پبلشنگ کی ترجمان مارسیا کولیس نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ وائرس نے اس نظام کو نشانہ بنایا جو اخبارات کی اشاعت سے متعلق ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس کا اثر ہر حصہ پر پڑا ہے لیکن انھوں نے اس بارے میں مزید تفصیل فراہم نہیں کئیں۔