آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
شکاگو میں 95ویں منزل سے لفٹ گری لیکن لوگ محفوظ رہے
امریکی شہر شکاگو کی ایک بلند عمارت میں 95 ویں منزل سے گرتی ہوئی لِفٹ میں پھنسے لوگوں کو لگ رہا تھا کہ اب انکی موت یقینی ہے۔
گزشتہ جمعہ کی صبح ایک حاملہ خاتون سمیت چھ افراد 95 منزل سے گِر کر گیارویں منزل پر اٹکنے والی لِفٹ میں معجزانہ طور پر بچ گئے۔
اِس کے بعد لِفٹ میں پھنسے لوگو ں نے اپنے دوستوں کو ٹیکسٹ پیغام بھیجا جنہوں نے فائر برگیڈ کی مدد طلب کی اور آخر کار تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد ان لوگوں کو صحیح سلامت لِفٹ سے نکال لیا گیا۔
فائر بریگیڈ کے حکام کا کہنا تھا کہ لِفٹ کے دو تار ٹوٹے ہوئے تھے اور ابھی تک یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ لِفٹ زمین پر گِرنے کے بجائےگیارھویں منزل پر کیسے رکی۔
یہ شہر کی چوتھی سب سے بُلند عمارت ہے۔
یہ لوگ 95 ویں منزل پر بنے بار سے واپس جا رہے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بچاس سالہ جیمی مونٹے میئور اس لفٹ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ تھے انہوں نے بتایا کہ پہلے تو لگا کہ لِفٹ نارمل طریقے سے جا رہی ہے پھراچانک لِفٹ سے آوازیں آنے لگیں اور دھول اندر داخل ہونے لگا۔
وہاں موجود لوگوں نے گھبرا کر رونا اور چیخنا شروع کر دیا۔
مونٹے میئور کا کہنا تھا ہمیں لگا اب ہماری موت یقینی ہے۔
امدادی کارکنوں نے سمینٹ کی دیوار میں سوراخ کر کے لِفٹ میں پھنسے لوگوں کو باہر نِکالا۔
فائر بریگیڈ کے عملے کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو باہر نکالنے کے لیے عمارت کی گیارھویں منزل پر بنی دیوار کو توڑنا پڑا۔
واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔