طاقت کے ایوانوں میں ’سیاسی بچے‘

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے علاوہ دیگر کئی ایسی خواتین سیاسی رہنما ہیں جو پارلیمان میں اپنے شیرخوار بچوں کو ساتھ لاتی ہیں۔

جاسنڈا آرڈن

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کی وزیراعظم جاسنڈا آرڈن عالمی سیاست دانوں میں وہ پہلی خاتون رہنما ہیں جنھوں نے اپنے تین ماہ کے بچے کے ساتھ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔
جو سوونسن

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنبرطانیہ میں دارالعوام کے کسی بھی اجلاس میں پہلی بار اپنے بچے کو ساتھ لانے والی خاتون رکن جو سوونسن کے مطابق وہ پرامید ہیں کہ یہ پارلیمان میں جدت پسندی کی جانب پہلا قدم ہے۔ لبرل ڈیموکریٹ کی ڈپٹی رہنما جو سوونسن 14 ستمبر کو پراکسی ووٹنگ پر ہونے والی بحث میں اپنے بیٹے گیبرل کے ساتھ شرکت کرنے آئی تھیں۔
لاریسا واٹرز

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنگذشتہ برس مئی میں آسٹریلیا کی خاتون سینیٹر لاریسا واٹرز ملک کی وہ پہلی سیاست دان تھیں جنھوں نے پارلیمان میں اپنی شیرخوار بچی کو اپنا دودھ پلایا۔
جوٹ گٹلینڈ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنسویڈن کی رکن پارلیمان جوٹ گٹلینڈ کی اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر 2017 میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ خاتون سیاست دان کے مطابق وہ چاہتی ہیں کہ بچوں کو کام کی جگہ پر لانے کو ایک معمول کا کام ہو تاکہ والدین جب ضروری سمجھیں وہ اپنے بچوں کو ساتھ لا سکیں۔
کیرولینا بیسکنس

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنسپین کی پارلیمان کی خاتون رکن کیرولینا بیسکنسا کو جنوری 2016 میں ایوان میں اپنے شیرخوار بچے کو اپنا دودھ پلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور بعض لوگوں نے اس اقدام کو غیر ضروری قرار دیا۔
ریچا رونسولی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسابق رکن پارلیمان لیچا رونسولی کی بیٹی وکٹوریہ نے اس وقت توجہ حاصل کی جب ان کی والدہ انھیں یورپی پارلیمان کے اجلاس میں اپنے ساتھ لائیں