آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
امریکہ: کیئر ہوم بھجوانے کی کوشش پر ماں نے بیٹے کو گولی مار دی
امریکہ کی ریاست ایری زونا میں پولیس کے مطابق ایک 92 سالہ خاتون نے کیئر ہوم میں جانے سے بچنے کے لیے اپنے 72 سالہ بیٹے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق اینا بلیسنگ نامی خاتون نے اپنے بیٹے کی جانب سے انھیں کیئر ہوم میں بھیجنے کا پتہ چل گیا تھا
اطلاعات کے مطابق مذکورہ خاتون نے ایری زونا میں واقع اپنے گھر سے جس میں وہ اور ان کا بیٹا اپنی دوست کے ساتھ رہتا تھا سے باہر نکلتے ہوئے کہا ’تم نے میری زندگی لی اس لیے میں تمہاری لے رہی ہوں۔‘
اینا بلیسنگ نے پولیس کو بتایا کہ وہ خود کو بھی مارنا چاہتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دو جولائی کی صبح میری کوپا کاؤنٹی میں فاؤنٹین ہلز کے قصبے میں پیش آیا۔
مسز بلیسنگز جن کے بیٹے کا نام ظاہر نہیں کیا گیا چاہتے تھے کہ ان کی والدہ کیئر ہوم منتقل ہو جائیں کیونکہ ان کا اپنی والدہ کے ساتھ ’رہنا مشکل تھا۔‘
اینا بلیسنگ نے اپنے بیٹے کے ساتھ بحث کے دوران سنہ 1970 کی دہائی میں خریدا گیا ریوالور نکال کر اپنے بیٹے پر گولی چلا دی۔
پولیس نے اینا بلیسنگ کے مرے ہوئے بیٹے کو تلاش کر لیا جس کی گردن اور جبڑے میں گولیوں کے نشان تھے۔
اس کے بعد اینا بلیسنگ نے اپنے بیٹے کی 57 سالہ دوست کی جانب ریوالور کا رخ کیا جنھوں نے ان سے ریوالور چھین کر کمرے کے ایک کونے میں پھینک دیا۔
مذکورہ خاتون کے بیٹے کی دوست نے وہاں سے بھاگ کر پولیس کو بلایا۔
پولیس نے مسز بلیسنگ کو ان کے بیڈ روم میں تلاش کر لیا۔ انھوں نے بعد میں پولیس کو بتایا کہ انہیں ان کے عمال کے لیے ہمیشہ کی نیند سلا دیا جانا چاہیے۔