آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
سعودی عرب میں بچی پر شیر کا حملہ، ٹرینر حراست میں
سعودی عرب کے شہر جدہ میں شیر کے بچے کا ایک بچی پر حملے کے بعد شیر کے ٹرینر کو حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔
شیر کے بچے کا بچی پر حملے کے بعد سے عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جدہ میں ہونے والے فیسٹیول کے منتظمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یہ واقعہ جدہ میں ہونے والے فیسٹیول میں شیر کے پنجرے کے اندر پیش آیا۔
منتظمین بچوں کو شیر کے پنجرے کے اندر لے گئے اور شیر نے بچی پر حملہ کر دیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر کے بچے نے ایک بچی کو کونے میں پکڑا۔ شیر اپنی پچھلی ٹانگوں پر کھڑا ہے اور اس نے بچی کا سر اپنے پنجرے میں پکڑ لیا۔
یہ بچی شیر کے چنگل سے اس وقت نکل سکی جب ایک مرد نے شیر کے بچے کو پکڑا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یہ بچی بغیر کسی زخم کے پنجرے سے باہر نکل آ گئی۔
حکام نے اس بچی کی شناخت نہیں بتائی ہے۔
وارننگ: اس خبر کے آخر میں ویڈیو ہے جو کچھ لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث ہو گی
سعودی عرب کی نیوز ویب سائٹ المرصد کے مطابق شیر کے ٹرینر فیصل عسیری کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ بچی کے سر پر لگے تتلی کے رِبن نے شیر کو توجہ اپنی جانب کرائی۔
ٹرینر نے مزید کہا کہ شیر کو لوگوں کے ارد گرد رہنے کی عادت ڈالی گئی ہے اور اس کے پنجے بھی نکلوائے ہوئے ہیں۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین نے فیسٹیول کے منتظمین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔