آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
شمالی یورپ شدید طوفان کی زد میں، آٹھ افراد ہلاک
شمالی یورپ کے ممالک میں شدید طوفان کی زد میں ہیں، جہاں چلنے والی تندوتیز ہواؤں کی زد میں آ کر اب تک کم سے کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
جرمنی اور نیدرلینڈز میں طوفان کے سبب تیز ہوائیں چلنے سے کئی درخت گر گئے ہیں اور مکانوں کی چھتیں اڑ گئی ہیں۔
شمالی یورپ میں 140 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ جرمنی میں ٹرین سروس معطل ہے جبکہ نیدرلینڈز کے ہوائی اڈے پر کچھ دیر کے لیے پروازوں کی آمدورفت بھی معطل رہی۔
تین سو سے زیادہ پروازین منسوخ ہوئی ہیں اور مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایئر پورٹ پر آنے سے پہلے ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔
یہ طوفان جمعے کو جرمنی سے گزرتے ہو سنیچر کی شام تک پولینڈ پہنچے گا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
طوفان کے سبب برطانیہ میں بھی بدھ کی شام اور جمعرات کی صبح تیز ہوائیں چلیں، جس سے درخت گر گئے اور ہزاروں مکانوں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔
محکمۂ موسمیات نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔ سردی بڑھنے کے سبب سکول بھی بند ہیں۔
ٹوئٹر پر مختلف افراد نے درخت گرنے اور ٹرک الٹنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
جرمنی میں ایک ٹرانسپورٹ ویب سائٹ کے مطابق تیز ہواؤں کے سبب 17 ٹرک الٹ گئے ہیں۔ ڈچ ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کو بجلی فراہم کرنے والی پاور لائنز پر درخت گر گئے ہیں۔