آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
سائبیریا میں منفی 50 ڈگری میں بھی سکول جاتے بچے
روس کے علاقے سائبیریا میں آج کل موسم اس قدر سرد ہے کہ درجۃ حرارت منفی 50 سینٹی تک جا پہنچنا ہے اور ایسے میں طلبہ اب بھی ٹھٹھرتے ٹھٹھرتے سکول جا رہے ہیں۔
مقامی خبر رساں ادارے .runews.ykt کے مطابق شمال مشرقی سربیا میں اومیاکون نامی علاقہ اس وقت منجمد ہو چکا ہے، لیکن پھر بھی ابھی اتنی سردی نہیں ہوئی کہ بچوں کو کمرہ جماعت سے دور کر سکے۔
انتظامیہ کے اہلکار نے بتایا کہ ’جب درجۃ حرارت منفی 52 ہوا تھا تو جماعت اول سے پنجم تک کے طلبہ کو چھٹی دے دی گئی تھی لیکن چونکہ آج درجۂ حرارت منفی 50 ہے تو تمام بچے سکول آئے ہیں۔‘
اومیاکون سے محض 30 کلومیٹر دور جنوب مںی واقع شہر یکوتسک میں منفی 50 ڈگری کو سکول جانے والے طلبہ کے لیے انتہائی سرد موسم قرار دیا جاتا ہے۔ اگر وہاں بھی درجۂ حرارت منفی 45 تک آجائے تو اگلے دن سے چھٹی ختم ہو جاتی ہے۔
اومیاکون کو سردی کا قطب بھی کہا جاتا ہے۔ یہ کرۂ ارض کے سرد ترین مقامات میں سے ایک ہے۔
یہاں پر اب تک کا سرد ترین درجۂ حرارت 1973 میں ریکارڈ کیا گیا جب یہ منفی 65 تک جا پہنچا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
برطانیہ میں بچوں کو سکول نہ بھیجنے کے لیے سردی کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ یہاں بھی حکومتی رہنما اصولوں کے مطابق اگر کام کی جگہوں اور کمروں میں درجۂ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو جائے تو سکول بند کیے جا سکتے ہیں۔