کیا کوئی خاتون برطانیہ کی وزیر اعظم رہی ہیں؟ عامر خان کا سوال؟

برطانوی تفریحی ریئلٹی پروگرام 'آئی ایم اے سیلیبریٹی، گیٹ می آؤٹ آف ہئیر' کے اتوار کو ہونے والی قسط میں کچھ سیاسی رنگ نظر آیا لیکن معروف باکس عامر خان نے بعد میں سوچا ہوگا کے کاش ایسا نہ ہوا ہوتا۔

عامرخان کو سوشل میڈیا پر کافی طنز اور اپنی کم علمی پر مذاق کا سامنا کرنا پڑا جب انھوں نے پروگرام میں اپنے ساتھی سے پوچھا کہ کیا کوئی خاتون آج تک برطانیہ کی وزیر اعظم بنی ہے یا نہیں۔

جب انھیں بتایا گیا کہ موجودہ وزیر اعظم ایک خاتون تھرییزا مے ہیں تو انھوں نے کہا 'کسی کو بتانا مت۔'

اسی پروگرام میں انھیں اپنی غلطی کا اندازہ ہو گیا اور انھیں مارگریٹ تھیچر کا نام یاد آگیا جو برطانیہ کی 11 سال تک وزیر اعظم رہی ہیں۔

لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا والوں نے انھیں نہیں چھوڑا اور ٹوئٹر پر ان کا کافی مذاق اڑایا گیا۔