سمندری طوفان ’ہاروی‘ کی امریکی ریاست ٹیکساس میں برپا کی جانے والی تباہی کی تصویری جھلکیاں

سمندری طوفان ’ہاروی‘ امریکی ریاست ٹیکساس سے ٹکرا گیا ہے اور اپنے ساتھ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار کے جھکڑ اور طوفانی بارشیں بھی ساتھ لایا ہے جس سے ریاست میں سیلاب آنے کا خطرہ ہو گیا ہے۔

ساحلی شہر کارپس کرسٹی کے رہائشی پہلی ہی شدید مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے جمعے کی شب سے شہر کا بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

گذشتہ 13برس میں یہ امریکہ میں آنے والا سب سے خطرناک طوفان ہے۔

شہر کے زیادہ تر رہائشی اپنے گھروں کو چھوڑ چکے ہیں اور کئی لوگوں نے اپنے کاروبار بند کر دیے ہیں۔

شہر ہیوسٹن کے رہائشیوں نے ضروریات زندگی کی اشیا کو ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے اور مارکیٹوں میں سامان کی قلت ہوگئی ہے۔

نیشنل ہریکین سینٹر نے بھی تنبیہ جاری کی ہے کہ طوفان میں تیزی کے سبب خطرناک سیلاب آ سکتے ہیں۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایسی تصاویر جاری کی ہیں جن میں سمندری طوفان ہاروی کو خلا سے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ تصاویر انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سے خلا باز جیک فشر نے لی ہیں۔