یورپ میں گرمی کی لہر، کئی ممالک میں ہیلتھ وارننگ جاری

براعظم یورپ کے بعض ممالک شدید گرمی کی زد میں ہیں اور درجہ حرارت 42 سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

کئی ممالک نے گرمی کی شدت کے باعث ہیلتھ وارننگ جاری کی ہیں اور شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گرمی سے بچنے کے لیے اقدامات کریں۔

اٹلی میں گرم موسم کی وجہ سے جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے ہیں اور درجنوں قصبوں میں الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی کی قلت واقع ہو سکتی ہے۔

اٹلی میں اس وقت درجہ حرارت سال کے انہی دنوں میں معمول کے درجہ حرارت سے دس درجے زیادہ ہے۔

رواں ہفتے میں بحیرہ روم میں واقع جزیرے سلسلی میں درجہ حرارت 42 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یورپ کے جنوبی شہروں میں سیاح اور مقامی لوگ گرمی سے بچاؤ کے لیے عوامی مقامات پر لگے فواروں میں اپنے آپ کو ٹھنڈا کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں خطہ بلقان اور مرکزی یورپ کے ممالک میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے

ماہرین کے مطابق گرم کی شدت سوموار تک قائم رہنے کا امکان ہے۔ یورپ کے 26 شہروں میں ہیلتھ وارننگ جاری کی گئی ہیں۔