آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
جہاز کا ’ایمرجنسی دروازہ‘ کھولنے کی کوشش، مسافر گرفتار
لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی تھی۔
ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات تقریباً دس بجے (جی ایم ٹی) پولیس کو ایئر پورٹ طلب کیا گیا کیونکہ جہاز پر پولینڈ سے تعلق رکھنے والا شخص کافی شور کر رہا تھا۔
پولیس نے تصدیق کی کہ اس شخص کو جہاز کو خطرے میں ڈالنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس شخص کو پہلے ہسپتال لے جایا گیا اور اب اس سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔