آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے تک لاعلم تھے
1۔ لندن انڈر گراؤنڈ سے 'خواتین و حضرات' کے پیام تہنیت کو مزید جنسی مساوات کے اظہار کے لیے ہٹایا جا رہا ہے۔
2۔ سعودی عرب میں لڑکیوں کو پہلی بار سکول میں فیزیکل ایجوکیشن دی جائے گی۔
3۔ برطانیہ کے عام انتخابات میں ایگزٹ پول کا پہلا نتیجہ سامنے آيا تو ٹریزا مے کی آنکھ سے آنسو ٹپک پڑے۔
4۔ دنیا بھر میں سنہ 2016 میں ماحولیات کے لیے کام کرنے والوں کی ریکارڈ تعداد میں موت ہوئی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
5۔ کافی پینے والے شاید زیادہ جیتے ہیں۔
6۔ زمین کے گرد گھومنے والے ایک سیارچے تک پہلی بار کوئی چیز ٹیلی پورٹ کی جا سکی ہے۔
7۔ لندن کی سیاہ ٹیکسیاں اب سبز ہو رہی ہیں یعنی آلودگی سے پاک ہوں گی کیونکہ بجلی سے چلنے والی نئی ٹیکسیاں لانچ کی جا رہی ہیں۔
8۔ انگوٹھی کی شکل کی ایک پراسرار یو ایف او (اڑن طشتری) ویسٹ یارک شائر میں ایم62 کے اوپر نظر آئی ہے۔
9۔ مدر ٹریزا جس طرح کی ساڑھی پہنتی تھیں (سفید ساڑھی کی کناری پر تین نیلی پٹیاں) اسے اب ٹریڈ مارک دے دیا گیا ہے۔
10۔ کائنات میں سب سے چھوٹا تارہ زحل یا سیٹرن کی سائز کا ہے۔