آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ہلیری کے حوالے سے ’حساس‘ معلومات کی پیشکش: ٹرمپ جونیئر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صاحبزادے نے ایسی متعدد ای میلز جاری کی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ انھیں ایک روسی شہری کی جانب سے ہلیری کلنٹن کے بارے میں 'حساس' معلومات کی پیشکش کی گئی تھی۔
راب گولڈ سٹون نے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر سے کہا کہ ان کے پاس ’روس اور اس کی حکومت کی ٹرمپ کے لیے حمایت کی معلومات ہیں‘۔
خیال رہے کہ امریکی حکام پہلے ہی امریکی صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
گولڈ سٹون اس سے قبل امریکی انتخاب میں روسی حکومت کے ملوث ہونے کے بارے میں کہہ چکے ہیں انھیں معلوم نہیں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کو موصول ہونے والی ای میلز جو انھوں نے ٹوئٹر پر شائع کی ہیں میں کہا گیا ہے کہ ’روس کے کراؤن پراسیکیوٹر (یہ عہدہ روس میں ہوتا ہی نہیں) نے ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کو بعض ایسی سرکاری دستاویزات اور معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کی جس سے ہلیری کلنٹن اور ان کے روس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں غلط فہمی پیدا ہو اور یہ آپ کے والد کے لیے بہت مددگار ہو۔‘
اس ای میل کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کا کہنا تھا کہ ’اگر ایسا ہے تو انھیں بہت پسند آئے گا۔‘
خیال رہے کہ روس میں کراؤن پراسیکیوٹر نہیں بلکہ پراسیکیوٹر جنرل کا عہدہ ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی