آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
دبئی کے شیخ راشد المکتوم نے گرجا خریدنے میں برطانوی گاؤں کی مدد کی
دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک چھوٹے سے برطانوی گاؤں کو ایک میتھوڈسٹ گرجا خریدنے میں مدد دی ہے۔
برطانیہ کے شہر ہیلسٹن کے قریب گڈولفن کراس کے رہائشیوں نے شیخ سے گرجا خریدنے کے لیے فنڈز کی اپیل کی تھی۔
اس گاؤں کا نام اور شیخ المکتوم کی مدد سے بنائے جانے والے دنیا کے مشہور گھوڑوں کے گڈولفن اصطبل کا نام ایک جیسا ہے۔
گڈولفن کراس کمیونٹی ایسوسی ایشن کے رچرڈ مکی کہتے ہیں کہ 'ہم بہت ممنون ہیں۔'
گروپ کو گرجا خریدنے کے لیے 90 ہزار پاؤنڈ درکار تھے اور مقامی برادری اسے خرید کر کمیونٹی سینٹر میں تبدیل کرنا چاہتی تھی۔ گروپ نے ابھی تک اس کے لیے 25 ہزار پاؤنڈ جمع کیے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ شیخ المکتوم نے کتنی رقم دی ہے لیکن گاؤں والوں کے مطابق اب وہ گرجا خریدنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
یہ خیال گاؤں کی ایک رہائشی ویلری ویلس کو آیا کیونکہ اس سے پہلے ان کا گروپ گرجا خریدنے کے لیے مطلوبہ رقم اکٹھی کرنے میں ناکام رہا تھا۔
مکی کہتے ہیں کہ انھوں نے اس کے متعلق کچھ نہ سوچا لیکن پھر دبئی سے فون آنا شروع ہو گئے۔
'ہمیں لگا کہ ہمارے ساتھ کوئی فراڈ ہو رہا ہے لیکن وہ (کالیں) جعلی نہیں تھیں۔'
شیخ المکتوم کی طرف سے، جنھیں گاؤں والوں نے مدعو بھی کیا ہے، اس معاملے میں ابھی تک کوئی بیان نہیں آیا۔
اب اس گروپ کو اس گرجے کے ہال کو اپنی اصل حالت میں بحال کرنے کے لیے ساڑھے تین لاکھ پاؤنڈ درکار ہیں۔