آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
خفیہ معلومات افشا کرنے کے شبہے میں امریکی کنٹریکٹر گرفتار
امریکہ میں ایک سرکاری کنٹریکٹر کو ایک خبر رساں ادارے کو انتہائی خفیہ معلومات لیک کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
25 سالہ ریئلٹی لی ونر نے مبینہ طور پر امریکی ریاست جارجیا کی سرکاری تنصیب سے خفیہ دستاویزات لیں۔
ان کے خلاف یہ الزامات اس وقت لگائے گئے ہیں جب نیوز آؤٹ لیٹ انٹرسیپٹ نے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے امریکی سیاست میں روسی مداخلت کی خبر شائع کی۔
امریکی محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ لی ونر کو تین جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔
این بی سی نیوز کے مطابق لی ونر پلوریبس انٹرنیشنل کارپوریشن کے ساتھ ایک کنٹریکٹر ہیں اور انھوں نے فروری میں جارجیا میں این ایس اے میں کام کیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
این بی سی نیٹ ورک کے مطابق لی ونر کو 'معلومات اکٹھی کرنے، ترسیل یا دفاعی معلومات کھونے' کے الزامات کا سامنا ہے۔
انٹرسیپٹ کی جانب سے شائع کی جانے والی خبر کے مطابق ماسکو کی ملٹری انٹیلیجنس سروسز نے گذشتہ برس نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب سے کم از کم ایک ہفتہ پہلے مبینہ طور پر ایک امریکی ووٹنگ سافٹ ویئر سپلائر پر سائیبر حملوں کی کوشش کی۔
تاہم اس دستاویز میں ہیکروں کی کامیابی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔