ماؤنٹ کویا پر جاپانی بھکشوؤں کا سفر: تصاویر

جاپان میں اوساکا کے جنوب میں واقع ماؤنٹ کویا اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثے میں شامل کیا گیا مقام ہے۔

ماؤنٹ کویا میں پہلی بار آبادی کے آثار نویں صدی عیسوی کے ہیں اور جاپانی بودھوں کے شنگون فرقے کا ہیڈکوارٹر بھی یہیں واقع ہے۔

یہاں آنے والے یاتری گھنے جنگلوں سے بھری پہاڑی کے پرپیچ راستوں پر سفر کرتے ہیں۔

فوٹوگرافر ہیو کنگھم نے بھی ان راستوں پر سفر کیا اور مقدس مقامات، کھنڈرات اور قبرستانوں کی تصویر کشی کی۔

تمام تصاویر ہیو کنسیلا کنگھم کی ہیں